زندہ دلان لاہور13دسمبر کوبھی11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کوآئینہ دکھا دیں گے

لاہور4دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور 13دسمبر کوبھی11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کوآئینہ دکھا دیں گے۔اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرناعوام سے کھلی دشمنی ہے۔عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگاکر جلسہ سیاست کرنا سنگ دلی اوربے حسی ہے۔قوم ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اورلیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان جیسی شفاف قیادت ہی پاکستان کو آگے لیکر جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com