امریکا بھارت سے آنکھیں پھیرنے لگا،وائٹ ہاؤس نے مودی کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک)امریکا بھارت اور وزیراعظم نریندرا مودی سے آنکھیں پھیرنے لگا، وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر نریندرا مودی اور بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو اَن فالو کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور بھارت کے دوستی میں دراڑیاں پڑنے لگیں، واشنگٹن نئی دہلی اور نریندرا مودی سے آنکھیں پھیرنے لگا۔ وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر نریندر مودی اور بھارتی صدر کو ان فالو کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکا میں بھارتی سفارتخانے کو بھی ٹویٹر پر ان فالو کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس بھارت کے 19 سرکاری و غیر سرکاری ہینڈلز کو فالو کرتا تھا، اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے تمام ہینڈلز کو ان فالو کر دیا گیا ہے۔بھارتی سفارتخانے، بھارتی صدر اور وزیراعظم کو ان فالو کرنے پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے آن فالو کرنا خطرے کی گھنٹی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا جبکہ پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com