سب کو ایک کرنے والی جنگ

تحریر : مریم چودھری
عنوان : سب کو ایک کرنے والی جنگ

ہمیشہ بزرگوں کے ساتھ بیٹھ کر ہر گزرے وقت کی کہانی سننے کو ملی ۔۔۔ ابّا اکثر بتایا کرتے تھے جنگی  حالات کیسے ہوتے ہیں ۔۔۔
یہاں بہت سے لوگوں کو جان بھی دینا پڑتی ہے۔۔۔
قربانی دینا بھی لازم ہوجاتا ہے ۔۔۔  میں بہت عام سی بات سمجھ کر ٹال دیتی تھی ۔۔۔ یہ بھی سچ ہے جب تک ہمارے پر نا بیت جاۓ ہم سمجھ بھی نہیں سکتے ۔۔۔کچھ دن پہلے تک تو کرونا وائرس ایک عام سی بیماری کی طرح محسوس ہوئی ۔۔۔ سوچا جہاں ہے وہاں ہی مقید ہو کر رہ جاۓ گی مگر علم میں نہیں تھا یہ کتنی خطرناک ہے ۔۔۔ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے لگی ۔۔۔ اور یہ عالمی  وبا کے نام سے مشہور ہوگئی ۔۔۔ اور ہر جگہ اپنا آثار دیکھانے لگی ۔۔۔  
وقت کے ساتھ ساتھ کرونا نے بھی دوڑ  لگائی ۔۔۔ اور ہم تک بھی آ پہنچی ۔۔۔
بعض اوقات تو یہ ایک نئی آزمائش لگتی ہے ۔۔۔  میرا ماننا ہے کہ
 یہ بھی کسی جنگ سے کم نہیں ہے ۔۔۔ کرونا وہ ہتھیار ہے جو نظر تو نہیں آرہا مگر اپنا اثر دکھا رہا ہے۔۔۔ اور یہ ہر شخص کی اپنی جنگ ہے ۔۔۔ اور جنگ کا اول اصول ہے ۔۔۔  ہمیشہ بہادری سے لڑنا پڑتی ہے۔۔۔ اس جنگ میں بھی ہمیں کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ہے ۔۔۔ 
یہاں ہر شخص کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔۔۔
دراصل یہ وقت ہمیں خود کو اور اپنے پیاروں کو دینا ہے ۔۔۔  ہمارے حقیقی رشتے ماں باپ بہن بھائی شوہر بیوی بچے دادا دادی اور ہر اس شخص کو جو روز مرہ کی زندگی میں ہمارے ساتھ تو ہوتے ہیں۔ مگر افسوس ہم نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس ساتھ کو صرف بے نام چھوڑ دیا ۔۔۔ ہم ایک ہی گھر رہ کر ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے۔۔۔ اپنےپیاروں کا خیال رکھیے۔۔۔  حقیقتاً یہ  جنگ ہمارے اپنے لیے ہے ۔۔۔  ہم خود کو وقت دینا بھول چکے ہیں اور یہ ہی وقت ہے اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو وقت دینے کا ۔۔۔
امید کا سہارا مت چھوڑیں ۔۔۔
انشااللہ بہت جلد ایک خوبصورت صبح ہوگی ۔۔۔ اب کی بار ہمیں کرونا سے بچنے کے لیے حکومت کے احکامات کو ماننے چاہیے یہ ہی وہ قربانی ہوگی جو ہمارے بزرگوں نے پچھلی جنگوں میں دی۔۔۔ اپنا خیال خود رکھنا ہوگا ۔۔۔ اور اپنے پیاروں کا بھی ۔۔۔ آپ اپنے پیاروں کا خیال تب ہی رکھ سکتے ہیں۔جب آپ خود اس جنگ میں جیت حاصل کریں  گے ۔۔۔ کرونا پچھلی جنگوں سے بھی خطرناک جنگ بن چکی ہے ۔۔۔ اور یہ جنگ ہر شخص کی اپنی جنگ ہے ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com