اداکارحمزہ علی عباسی بھی’ارطغرل غازی’ کے فین نکلے

لاہور(ویب ڈیسک) حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گٹار پر ترکی کے مقبول ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی دھن نہایت خوبصورتی سے بجا رہے ہیں۔
ترک ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔ پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے جب کہ عام لوگوں کے ساتھ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

 ارطغرل غازی  کے مداحوں میں اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس ڈرامے کی دھن گٹار پر بجا رہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی اتنی خوبصورتی سے دھن بجا رہے ہیں کہ لوگ ان کا یہ ٹیلنٹ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com