وزیر اعلی عثمان بزدار کی لاہور میں دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کی تعریف

لاہور24 نومبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کی مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے بہادر افسروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شاباش دی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مذموم کارروائی بروقت ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کے افسر اور اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا کردار قابل تحسین ہے -انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دے کر دھرتی کو محفوظ کیاہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com