امریکا نے ایران کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

لاہور(ویب ڈیسک) امریکا نے ایران کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کیخلاف ہر ممکن اقدامات کرنے پر تلے ہیں،ایسا ہی ایک اقدام اٹھاتے ہوئے امریکہ نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب سے روک دیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے جوادظریف کوروکنے سے متعلق سیکرٹری جنرل یواین کوبھی آگاہ کردیا ہے۔جوادظریف جنرل سلیمانی کے قتل پرسلامتی کونسل میں مذمتی بیان دیناچاہتے تھے۔

یا د رہے کہ امریکا اور ایران میں شدید کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ ایک اور جنگ کے دہانے پر ہے۔ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان سمیت متعدد ممالک اپنا کردار اداکررہے ہیں۔یہ کشیدگی جمعہ کو اس وقت عروج پر پہنچی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران کے انتہائی طاقتور جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں ایک ڈرون حملے کی مدد سے قتل کیاگیا۔قتل کے بعد سے دونوں ممالک ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com