عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ پربا کردیا سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق : ڈرامہ و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین اداکاری کی دنیا میں اپنا خاص مقام تو نہ بنا سکیں لیکن ماڈلنگ میں اُن کا کوئی ثانی نہیں۔ وہ اکثر نامور فیشن ڈیزائنر کے سوٹ زیب تن کئے ریمپ پر واک کرتی نظر آتی ہیں تاہم حال ہی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ عروہ حسین نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر ہیں جس میں وہ سفید رنگ کی ساڑھی زین تن کئے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ اُن کی ان تصاویر پر کچھ صارفین نے تعریفیں کی تو کچھ نے اُن پر برہمی کا اظہار کیا۔

زارہ سعید نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عروہ شادی کے بعد ہی کچھ زیادہ عجیب ہو گئی ہے۔

آریان علی کا فوٹو شوٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے نام کا املا تبدیل کردیا ۔ اس بات پر انہیں 10 میں سے 10 نمبر ملنے چاہئے۔

بیا نے معاشرتی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں کہ فلاں جگہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی استحصال ہوا ہے۔

طلحہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساڑھی نہیں بلکہ جسم کی نمائش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com