ترک صدر طیب اردگان پاکستان پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): ترک صدر طیب اردگان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ترک صدر اپنے وفد کے ہمراہ نورخان ایئربیس پر پہنچ گئے ہیں. وزیراعظم عمران خان نے طیب ارگان کا استقبال کیا.
ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ترک صدر طیب اردوان اوروزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمزاکرات بھی ہوں گے جب کہ دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ایوان صدر میں ترک صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت کا انعقاد کیا جائے گا، ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی ترک ہم منصب کا استقبال کریں گے جب کہ ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے۔
بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوگان کل رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com