امریکی صدر ٹرمپ کا ڈبلیو ایچ او کیساتھ رابطے ختم کرنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کیساتھ امریکا کے روابط توڑنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا عالمی ادارہ صحت درخواست کے باوجود ضروری اصلاحات کرنے میں ناکام ہے، آج سے ہم اس ادارے کیساتھ تمام روابط ختم کر دیں گے۔دوسری جانب ٹویٹر نے ٹرمپ کے ایک اور ٹویٹ کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ جہاں لوٹ مار ہوتی ہے وہاں گولی بھی چلتی ہے، ٹویٹر نے اس ٹویٹ پر اشتعال انگیزی کا لیبل لگا دیا، بعد ازاں یہی ٹویٹ وائٹ ہاؤس کے ہینڈل سے دوبارہ جاری ہوا تو ٹویٹر نے اس کو بھی اشتعال انگیزقرار دے کر چھپا دیا۔
گزشتہ روز بھی ٹوئٹر نے ان کی ایک ٹویٹ پر وارننگ لیبل چسپاں کر دیا تھا۔ جواب میں صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو حاصل قانونی تحفظ میں ترمیم کا حکم نامہ منظور کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com