متاثرہ خاندان میں راشن کی فراہمی؛صندل خٹک بھی میدان میں آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندان اور بچوں سے ملنے اپنے آبائی گاؤں کرک پہنچ گئی جہاں انہوں نے غریب اور نادار افراد میں راشن اور کیش رقم تقسیم کی۔
سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کی معروف اسٹار صندل خٹک نے پشاور کے مختلف علاقوں اور اپنے آبائی گاؤں نری پنوس کا دورہ کیا انہوں نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب اور نادار افراد میں راشن اور کیش رقم تقسیم کی۔اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی باقی زندگی سوشل سیکٹر میں اپنے علاقے کی خدمت کرنے اورغریب عوام کا سہارا بننا چاہتی ہوں، اس کے علاوہ آبائی علاقے نری پنوس میں اپنا ذاتی گھر بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com