یہ شخص (عمران خان) ہمارا فخر ہے

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقلیتیوں کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان پر اداکارہ نیمل خاور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔
سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیے گئے ایک ٹویٹ پر ری ٹویٹ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے لوگوں کو خبر دار کر رہا ہوں کہ ملک میں رہنے والی اقلیتیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی حرکت کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کا ٹویٹ پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ نہ بنایا جائے۔ ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا کیونکہ ہمارے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں۔

اداکارہ نیمل خاور نے وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص (عمران خان) ہمارا فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com