14 ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی:عثمان بزدار

  لاہور28 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر”نیا پاکستان منزلیں آسان“پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت 14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی اوردوسرے مرحلے میں دور دراز دیہی علاقوں کی  1076 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوں گی جبکہمجموعی طور پر 154 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی – انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی اور کاشتکار کو اپنی فصل بروقت اور باآسانی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی -ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا-انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے – ماضی کی حکومت نے شوبازی زیادہ کی اور کام کم کئے جبکہ ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کام ہی کئے ہیں – انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی گئی اور پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوئے-انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کیلئے آئندہ سال بھی خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com