کورونا نے ”بیٹ مین“ کو ڈرا دیا؛ فلم تاخیر کا شکار

لاہور(ویب ڈیسک)ہالی وڈ کی بیٹ مین سیریز کی نئی فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جانی تھی اوراس کی تیاریاں زوروشور سے جاری تھیں تاہم کورونا وائرس کے باعث یہ فلم بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب وارنر سٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ فلم سال 2021 میں جون کے بجائے اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث اس کی تیاری مشکل ہوگئی ہے۔ وائرس کے سبب مجموعی طور پر فلمی صنعت بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے، کئی فلموں کی پروڈکشن کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار میٹ ریوز کا کہنا تھا کہ ان کی فلم معمول کے مطابق 25 جون 2021 کو ریلیز ہونی تھی تاہم کورونا وبا کے سبب متعدد مشکلات حائل ہو گئی ہیں جس کے بعد اب اکتوبر 2021 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com