شکریہ پاکستان کرکٹ ٹیم ؛ قومی ٹیم کی فتح پر فواد چوہدری کا شاندار پیغام

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کیخلاف کامیابی پر پورا پاکستان خوش ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پر خوشی اور مسرت کااظہارکیاہے۔

تفصیلات کے مطابق : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے کہا کہ ”شکریہ پاکستان کرکٹ ٹیم، دن کا کیا ہی شاندار آغاز ہوا ہے،نسیم شاہ ، شاہین آفریدی
فواد کے ٹویٹ پر ان کے فالوورز نے بھی مبارکبادوں کا انبار لگادیا۔ذیشان خان نے لکھا” پاکستان کو کراچی ٹیسٹ جیتنے پر بہت مبارکباد !!! امید ہے یہ جیت پاکستانی ٹیم کو اعتماد دے گی اور غیر ملکی دوروں پر بھی ہماری ٹیم کی کارکردگی میں کچھ بہتری آئے گی۔۔بہت بہت مبارک!!! “ اور میرے پسندیدہ کھلاڑی یاسر شاہ کو بہت بہت مبارک ہو۔آپ لوگ پاکستان کا فخر ہو۔

وقاص امجد نے اس کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا

سمیراخان نے لکھا کہ ”پاکستان کو تیرہ سال بعد ہوم گراونڈ پر کامیابی سمیٹنے پر مبارکباد،دوہزار چھ میں پاکستان نے آخری کامیابی بھی اسی اسٹیڈیم سے شروع کی تھی۔

عابد، بابر،اظہر،شان نے بہترین کارکردگی دکھائی لیکن نسیم شاہ کوزیادہ شاباش کہ انہوں نے پہلی پانچ وکٹس حاصل کیں۔کیا شاندار کارکردگی دکھائی،۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com