طالبہ کو سزا دینا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک کم سن طالبہ کو ہوم ورک نہ کرنے پر 450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی گئی جس کا حکام نے فوری طور پر نوٹس لیا اور ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ٹیوشن پڑھانے والی ٹیچر نے 8 سالہ طالبہ کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر سزا دی جس میں ٹیچر نے لڑکی سے 450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی۔خبر رساں ادارے کے مطابق تیسری کلاس کی طالبہ نے ٹیچر کی طرف سے کی جانے والی سزا پوری کی لیکن جب وہ گھر پہنچی تو چلنے کے قابل نہیں تھی جس پر بچی کے اہلخانہ نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ بچی کی والدہ نے ٹیوشن ٹیچر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی جس میں خاتون نے الزام لگایا کہ ان کی بچی پر ٹیچر نے بری طرح تشدد کیا جس سے اس کے پیروں پر سوجن آگئی۔پولیس نے بچی کی والدہ کی شکایت پر ٹیوشن ٹیچر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com