وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

لاہور10 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے- وزیراعلی نے کہاکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور بھارتی فوج کا جارحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔کنٹرول لائن کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے۔ عالمی برادری بھارتی فوج کی با ر بار بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com