فرق ۔۔۔۔۔ صفدر علی حیدری

واقعی بہت فرق تھا اس میں اور مریم میں
 چچی جان نے کچھ بھی تو غلط نہیں کہا تھا
وہ سلیقہ مند تھی اور مریم پھوہڑ
اس نے ماسٹرز کیا ہوا تھا اور مریم با مشکل ایف اے
 کر پائی تھی
 اس کے جاب کرکے گھر کو سنبھال رکھا تھا اور مریم پڑی چارپائیاں توڑتی رہتی تھی
 اس کی رنگت فوری تھی جبکہ مریم کی سانولی
  وہ بلا کی پرکشش تھی جب کہ مریم معمولی شکل و صورت والی
اس کے رشتوں کی لائن لگی تھی لیکن مریم کو دیکھتے ہی رد کر دیا جاتا تھا
اس کے لیے رشتے والے خود چل کر آتے تھے جبکہ مریم کے لیے بلانے پڑتے تھے
اور جب کوئی مریم کو دیکھنے آتا تو اسے چھپا دیا جاتا تھا
واقعی بہت فرق ہے اس میں اور مریم میں
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ فاطمہ کے والدین فوت ہوچکے تھے زندہ تھے
اسکی خوبیاں چھپانا پڑتی تھیں اور مریم کی خود سے گھڑنا
 ” چچی جان نے سچ ہی تو کہا تھا  کہ ان مجھ میں اور مریم میں بہت فرق ہے
اس نے دوپٹے سے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئےدل ہی دل میں اعتراف کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com