وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ؛عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی تعینات

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا ہے۔
ادھر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلئے اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com