وزیراعلیٰ عثمان بزدارمہنگائی کے توڑ کیلئے ان ایکشن، پنجاب بھر میں 350 سستے سہولت بازاروں کا قیام

بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 350 سستے سہولت بازاروں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اورسہولت بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے میں دستیاب ہے جبکہ10 کلو آٹے کا تھیلا 420 روپے میں فراہم کیا گیا ہے۔عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے مہیا کیا جا رہا ہے اورسستے سہولت بازاروں میں چینی 85 روپے کلو کے حساب سے صارفین کو مل رہی ہے۔سستے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں۔سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سستے سہولت بازاروں کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثالی اقدام ہے۔سستے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں دستیاب ہیں اورتمام سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اورکسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا صادق آباد کے نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے دوبچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب: وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے صادق آباد کے نجی ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے دوبچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے – وزیر اعلی نے آتشزدگی کے باعث دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com