سعودی وزیرخارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے ۔

تفصیلات کے مطا بق : وزیراعظم عمران خان کے ہنگامی دورہ سعودی عرب کے بعد کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ ہنگامی دورے پر پاکستا ن پہنچیں گے یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کولالمپور سمٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن سعودی عرب کے اچانک دورے کے بعد عمران خان نے کولالمپور سمٹ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی ، سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ کولالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ،روزنامہ جنگ کی رپورٹس کے مطاق سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقاتیں کریں گے ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے پاکستان کی سمٹ میں عدم شرکت کے حوالے سے جو وجوہات بیان کی ہے جس میں طیب اردگان نے کہا کہ سعودی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی دی تھی اگر انہوں نے اس سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی ہوئی تو سعودی عرب چالیس ہزار پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیج دیگااور سعودی عرب نے آٹھ ارب ڈالر سے زائد رقم جو اسٹیٹ بنک میں رکھی ہے وہ واپس لے لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com