سارہ خان کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی مشہور اداکارہ سارہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویروں شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

View this post on Instagram

☀️ #Gulbano Saree @meeras.ns

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on

ہم بات کررہے ہیں اداکارہ سارہ خان کی جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

#AKD #Gulbano

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے ہلکا سا میک اپ کیا ہے اور سورج کی کرنوں میں ان کی تصویر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان نے 2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے متعدد کامیاب ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com