قومی ہیروز کو سلام

کرونا کے خلاف جنگ ۔۔۔۔قومی ہیروز کو سلام
۔۔۔۔۔۔تحریر ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
کرونا جیسی وبائی مرض نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ترقی یافتہ اور وسائل رکھنے والے ممالک نے بھی اس مرض کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں یہ وبائی مرض اٹلی امریکہ چین سمیت دیگر ملکوں میں ہزاروں افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ لاکھوں افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں طبی و حفاظتی آلات کی قلت کے باوجود ملک بھر کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کی پروہ کیے بغیر ہنگامی بنیادوں پر خدمات انجام دینی شروع کر دی ہیں چھوٹے بڑے شہروں میں قرنطینہ سنٹر قائم ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹوں کا سلسلہ بھی جاری ہے گلگت بلستان سے کرونا کے شکار ہونے والے مریضوں کا علاج کرنے والے ینگ ڈاکٹر اسامہ خود مرض کا شکار ہو کر جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ملک بھر میں اس وقت کرونا کے شکار مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے جن میں سے 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ہلاک ہونے والے مریضوں میں سےسات مریض معمر اور کینسر و شوگر کے مرض کا بھی شکار تھے جبکہ کئی مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں شعبہ صحت کے افسران و اہلکار فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک بھر میں وینٹی لیٹر ۔ماسک و دیگر طبی آلات کی قلت کے باوجود بہترین طبی خدمات فراہم کی جا رہی وطن عزیز کے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل و نرسنگ سٹاف نے دنیا بھر کے طبی عملہ کے برعکس بہترین خدمات انجام دی ہیں اوراپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قوم کی خدمت میں مصروف ہیں شعبہ صحت کے افسران چوبیس گھنٹے قرنطینہ کی نگرانی کر رہے ہیں اور فرائض انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں پاک فوج ۔پولیس ۔میونسپل کارپوریشنوں کے اہلکار بھی اس وبائی مرض کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں یہ قوم اپنے جذبہ کی وجہ سے پولیو ۔ڈینگی اور کئی متعدی امراض کے خلاف جنگ لڑ چکی ہے جنکہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونے والی پاکستانی قوم کے جذبہِ حبُ الوطنی کا زمانہ معترف ہے قوم کے یہ عظیم سپوت خراجِ تحسین کے مستعق ہیں پاکستانی قوم ان کے لیئے دعا گو ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کی خدمات پر ان کو قومی ہیروز کا درجہ دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com