علی عنان قمر کو سلام

علی عنان قمر کو سلام
تحریر ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

۔۔۔۔۔۔ضلع اٹک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈیپٹی کمشنر اٹک شب و روز جانفشانی سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ضلع بھر کے عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ذاتی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ایک طرف سوشل میڈیا پر ڈیپٹی کمشنر کی ٹیم عوامی میں شعور و آگہی کا فریضہ انجام دے رہی ہے تو دوسری طرف علی عنان قمر جیسا محنتی آفیسر لاک ڈاون کو کامیاب بنانے اور عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے سٹرکوں پر مصروفِ عمل ہے عوام کو گراں فروشوں سے بچانے کیلے اقدامات بھی ہیں اور اشیائے خوردو نوش کی فراہمی بھی اولین ترجیحات میں شامل ضلع بھر میں عام مریضوں کو درپیش مشکلات کے مدِ نظر ٹیلی میڈیسن کا سلسلہ بھی شروع کروا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز فون کال پر عوام کی راہنمائی کیلئے دستیاب ہیں علی ڈیپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل کئی روز سے دن رات عوامی خدمت و اقدامات میں مصروف ہیں تاکہ کرونا جیسی وبائی مرض کو پھیلاو سے روکا جاسکےان کے زیرِ نگرانی و سرپرستی تمام محکمہ جات اور ان کے افسران بھی الرٹ ہیں اور اس قومی جذبہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس سلسلہ میں

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کو رونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا ہے کہ اب تک ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مشتبہ 20 کیسزز رپورٹ ہوئے ہیں۔جن کو گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک لایا گیا۔ان 20کیسزز میں سے ایک کیس کی مثبت رپورٹ آئی۔ جبکہ بقیہ 19کیسز میں سے 17افراد کی کورونا وائرس سے متعلق منفی رپورٹ آئی۔ 02افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ جن افراد کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ آئی ہے ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جارہاہے۔اس کے علاوہ وہ 24 ا فراد جو قرنطینہ مرکز میں ہیں ان کو اتوار کے روز اپنے گھروں کو بھیجا جارہا ہے اور ان افراد میں بھی کورونا وائرس کی علاما ت ظاہر نہیں ہوئیں۔ سرکاری ادراوں ھسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز کے دورے ڈیپٹی کمشنر صاحب کے روز کے معمول ہیں وہ دفتر میں کم اور فیلڈ میں زیادہ دکھائی دیتے ہیں

علی عنان قمر نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کے سلسلے میں قائم کنٹرول روم اور وارڈز کا دورا کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسد اسماعیل،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اورانچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی اٹک کو گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر موجودہ حالات میں محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مختلف مکاتیبِ فکر سے تعلق رکھنے واکے علمائے کرام کا خصوصی اجلاس
ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں منعقد کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی عنان قمر نے کہا کہ مساجد کی منبر و محراب سے عوام کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ موجودہ حالات میں عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور نماز گھر پر ادا کریں۔اس کے علاوہ علماء و آئمہ حضرات عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں اور ان تدابیر پر عمل۷۷ درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔ضلع بھر کے عوام اس نیک دل آفسیر کی درازیِ عمر کیلئے دعا گوء ہیں جو اپنی زندگی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی جانیں بچانے کیلے کوشاں ہے عوام کو چاہیے کہ ضلعی حکومت اور ڈیپٹی کمشنر کی ہدایات پر عمل کرے اور عوامی فلاح اور بچاو کیلئے کیے گئے اقدامات پر عملدآمد کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں مخیر حضرات غرباء و مساکین اور سفید پوش ضرورت مند افراد کی مدد کریں اللہ تعالی سے اس وبائی مرض کے خاتمہ کی دعا کر استغفار کو اپنا معمول بنائیں اور باری تعالی سے اپنے گناہوں پر معافی مانگیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com