بھارتی گلوکار رفتارکی مودی سرکار پر کڑی تنقید

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار رفتار نےمودی سرکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو بھارت سے نکالا گیا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق ؛مشہور ریپر اور کمپوزر رفتار نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کی مخالفت کی اور کہاکہ مسلمان، ہندو اور عیسائی سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ رفتار اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے جہاں انہوں نے متنازع شہریت کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیاکہ کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بات بالکل صاف بتا رہا ہوں، چاہے کل کیریئر چلے یا نہ چلے، کوئی مسئلہ نہیں، اتنا کما لیا ہے کہ آخر تک بھوکا نہیں مروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com