قرآن پاک ایک زندہ جاوید معجزہ ہے جو تا قیامت رہے گا

قرآن پاک ایک زندہ جاوید معجزہ ہے جو تا قیامت رہے گا :۔ صاحبزادہ جمیل احمد قادری
شارجہ ( خصوصی رپورٹ)قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود اٹھا یا ہے اور اس کی حفاظت کے انتظامات دیکھتے ہوئے بعض اوقات عقل حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہے کہ قدرت نے کس خوبصورتی کے ساتھ انتظامات فرمائے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے اور تا قیامت رہے گا گزشتہ دنوںشارجہ میں ایک تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں چھوٹے چھوٹے بچے قرآن پاک کی اس قدر خوبصورت تلاوت کر رہے تھے کہ سن کر جی خوش ہو گیا اور مدت بعد ایک ایسی محفل منعقد کی گئی جس میں ابتدا سے آخیر تک صرف تلاوت ہی تلاوت تھی اور کچھ بھی نہیں اس موقع پر قرآن پاک کو مکمل کرنے والے بچوں میں تحائف میں تقسیم کئے گئے اور ان بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی جنہوں نے ابھی ابتدا کی ہے اس خوبصورت محفل کا انتظام جناب صاحبزادہ جمیل احمد قادری نے کیا اور اس تقریب میں فیملیز کو مدعو کیا گیا تاکہ بچوں میں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کیا جا سکے اور فیملیز زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دلوائیں اس موقع پر قاریہ حافظہ گلشن صاحبہ نے ان طالبات کی چادر پوشی بھی کی جنہوں نے قرآن پاک مکمل پڑھا اور مسلسل دہرائی بھی کر رہی ہیں تقریب کا باقاعدہ آغاز صوفی محمد ساجد نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول ﷺکی سعادت معراج احمد نظامی نے حاصل کی بعد ازاںبچوں نے فرداً فرداً قرآن پاک کی تلاوت نے سماں باندھ دیا ۔ ننھے ستاروں کی تلاوت نے وہاں موجود خواتین و حضرات کے دلوں کو کلام الہی سنا کر جلا بخشی اور ھال میں بیٹھا ہر فرد عش عش کر اُٹھا اس موقع پر صاحبزادہ جمیل احمد قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کلام الہی اور تاقیامت مشعل راہ ہے دنیا میں پیش آنے والے تمام مسائل کا حل قران پاک میں موجود ہے اور یہی وجہ ہی کہ ہر دور میں اس کی حقیقت سے کسی کو انکار نہیں جمیل احمد قادری کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک میں پیش کی گئی آیات کی تشریح آج سائنس کی بدولت ہو رہی ہے اور جدید سائنس نے قرآن میں موجود چیزوں کو واضح کر دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش تا حیات یہی ہے کہ قرآن مجید کے خدمت کرتے ہیں اور اللہ ہمیں اس پر استقامت نصیب فرمائے ۔ صاحبزادہ جمیل احمد قادری صاحب نے قرآن کی تکمیل کرنے والے خوش نصیب بچوں کے والدین کو مبارک باد پیش اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آپ کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں نے قرآن مکمل کیا اور اس تقریب میں جس خوبصورتی سے کلام سنایا گیا وہ بھی با کمال تھا تقریب کے اختتام سے قبل بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے صاحبزادہ جمیل احمد قادری اور قاریہ حافظہ گلشن صاحبہ نے دیگر مہمانوں کے ساتھ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com