پی ایس ایل کے پہلے میچ سے قبل ہی کوئٹہ گلیڈی کو بڑا دھچکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طورپرمعطل کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمراکمل کوفوری طورپرمعطل کردیا ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔اس دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔ ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کہنا ہے کہ عمراکمل کیس میں پی سی بی کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی قوانین کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی منتخب کرے گا۔
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com