پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ پنجاب کی جانب سے مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پروجیکٹس ، پروگرامز ، پالیسی یونٹس ، پالیسی سیلز ، کمپنیوں ، اتھارٹیز اور فنڈز کے تمام ڈپارٹمنٹس میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام مستقل سرکاری ملازمین اور افسروں کو تنخواہ کے علاوہ ” انسینٹو الاﺅنس “ دینے کی منظوری دیدی گئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر سرکاری افسران اور ملازمین کو کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دیا جارہاہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پنجاب کے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے سربراہان کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 22 کے افسر کو تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ ، گریڈ 21 کے افسر کو اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ ، گریڈ 20 کے افسر کو دو لاکھ سے اڑھائی لاکھ ، سکیل 19 کے ملازم کو ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ ، گریڈ 18 کے سرکاری ملازم کو ایک سے ڈیڑھ لاکھ ، 17 ویں سکیل کے ملازم کو 75 ہزار سے ایک لاکھ ، سکیل 16 کے ملازم کو50 ہزار سے 75 ہزار ، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کو چالیس ہزار ، 5 سے 10 ویں سکیل تک 30 ہزار اور گریڈ 1 سے چار تک عہدے پر کام کرنے والے سرکارمی ملازمین کو 20 ہزار روپے انسینٹو الاﺅنس دیا جائے گا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ انسینٹو الاﺅنس کا سلیکشن بورڈ کی جانب سے سالانہ جائزہ لیا جائے گا جبکہ انسینٹو الاﺅنس23 ستمبر 2019 سے نافذ العمل ہو گا ، وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن گزشتہ سال کے آخری دن 31 دسمبر کو جاری کیا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com