وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی دیوالی کے تہوار پرپاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد

لاہور14نومبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیوالی کے تہوار پرپاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ تہواروں میں شرکت پنجاب کی روایت اور ثقافت کا حصہ ہے۔ہندو اور دیگر اقلیتوں کو پنجاب میں یکساں حقوق حاصل ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے۔پنجاب میں ہر اقلیتی شہری کو مساوی حقوق اور آئینی تحفظ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کیلئے خاطرخواہ فنڈز فراہم کر رہی ہے۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے مذہبی رواداری یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com