پی ایس ایل 5 ؛ پشاور زلمی آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے جاری ہیں، آج بھی ایک اہم میچ کھیلا جائے گا، پشاور زلمی کو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
پی ایس ایل فائیو کا اٹھارہواں میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ممکنہ طور پر ٹام بینٹن، کامران اکمل، کارلوس بریتھویٹ، وہاب ریاض اور حسن علی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
سرفراز احمد کو بھی شین واٹسن، جیسن رائے، احمد شہزاد، بین کٹنگ اور فواد احمد کی خدمات حاصل ہوں گی، پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلے بھی مقابلہ ہوا جو زلمی نے چھ وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔ راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے، پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com