کراچی کا پشاو کو جیتنے کیلئے 202 رنزکا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ 5 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے پشاورزلمی کو جیتنے کیلئے 202 رنز کا ہدف دیدیا ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔ شہر قائد میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کی طرف سے ٹیم کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔ دونوں کا آغاز پر اعتماد میں کیا۔ دوسرے اوورز میں پی ایس ایل میں کم بیک کرنے والے شرجیل خان نے راحت علی کو شاندار چوکے لگا کر خطرناک ظاہر کیے۔ تیسرے اوورز میں لیفٹ ہینڈ بیٹسمین شرجیل خان نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ایک ہی اوورز میں شاندار چھکے لگا کر حریف باؤلر کو بے بس کرنے کی کوشش کی تاہم تیسرے اوور کی آخری گیند پر حسن علی کی گیند پر ہارڈ ہٹر بیٹسمین 25 کے مجموعی سکور پر جلد بازی میں شعیب ملک کو کیچ تھما بیٹھا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ ون ڈاؤن بیٹسمین ڈیلپورٹ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے سکور کو 73 کے مجموعی سکور تک پہنچایا، اس دوران ڈیلپورٹ 9 ویں اوورز میں 16 گیندوں پر 20 رنز بنا کر محمد محسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کراچی کنگز کے بیٹسمین اور قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ شہر قائد کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف شاندار شارٹس کھیلے۔ اس وقت کراچی کنگز نے 15 اوورز میں 146 رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم 65 جبکہ کپتان عماد وسیم41 کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ٹاس کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، نیا ٹورنامنٹ، نیا وینیو ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، کراچی والوں کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔ کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کے پاس ہے۔ کنگز کو بابراعظم، شرجیل خان، ایلیکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ جیسے بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ باؤلنگ میں محمد عامر، کرس جارڈن اور عمر خان اہم کردار ادا کریں گے۔ پشاور زلمی بھی بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ سابق چیمپئن ٹیم کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں۔ کامران اکمل، شعیب ملک، امام الحق، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ اور کیرن پولارڈ پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ پیس بیٹری میں حسن علی اور وہاب ریاض وکٹیں اڑانے کو بے تاب ہیں۔ ون ڈاؤن بیٹسمین ڈیلپورٹ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے سکور کو 73 کے مجموعی سکور تک پہنچایا، اس دوران ڈیلپورٹ 9 ویں اوورز میں 16 گیندوں پر 20 رنز بنا کر محمد محسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کراچی کنگز کے بیٹسمین اور قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ شہر قائد کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف شاندار شارٹس کھیلے۔ اس وقت کراچی کنگز نے 15 اوورز میں 146 رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم 65 جبکہ کپتان عماد وسیم41 کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ٹاس کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، نیا ٹورنامنٹ، نیا وینیو ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، کراچی والوں کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔ کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کے پاس ہے۔ کنگز کو بابراعظم، شرجیل خان، ایلیکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ جیسے بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ باؤلنگ میں محمد عامر، کرس جارڈن اور عمر خان اہم کردار ادا کریں گے۔ پشاور زلمی بھی بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ سابق چیمپئن ٹیم کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں۔ کامران اکمل، شعیب ملک، امام الحق، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ اور کیرن پولارڈ پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ پیس بیٹری میں حسن علی اور وہاب ریاض وکٹیں اڑانے کو بے تاب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com