پریس کلب چوہنگ کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کا انعقاد

پریس کلب چوہنگ کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کا انعقاد فالکن کلب لاہور میں ہوا۔عہدیدران سے حلف فیصل خان درانی سیئنر اینکر پرسن و جنرل سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے لیا۔تقریب حلف برداری میں پریس کلب چوہنگ کی پوری کابینہ شامل ہوئی۔تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز ہوا تلاوت قرآن مجید حفیظ اللہ بھٹی نے کی ۔کمپئرنگ کے فرائض رائے سہیل منج نے انتہائی احسن طریقے سے ادا کیے ۔دیگر مہمانان گرامی میںں نامور صحافی، مصنف واصف ملک،۔عثمان غنی نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے کہا کہ دوسری مرتبہ مجھے صدر منتخب کرکے ساتھیوں نے جو عزت بخشی ہے اس کے لیے پورے پریس کلب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور نئے عزم کے ساتھ پریس کلب کو مضبوط بنانے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔شیخ وسیم اختر سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ پریس کلب چوہنگ کو لاہور پریس کلب کے ساتھ ملا کر چلنے کے لیے اقدامات کریں گے اور علاقائی صحافیوں کو بھی ان کے حقوق دلانے میں کردار ادا کریں گے۔واصف ملک نے کہا کہ علاقائی صحافی بھی صحافی ہیں ان کو تمام حقوق ملنے چاہییں اور پریس کلب کے لیے اپنے ہر طرح کے تعاون کا اعلان کیا۔چیف گیسٹ فیصل خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب چوہنگ کے لیے ہر وقت موجود ہیں اور صحافتی میدان میں ہر طرح کی راہنمائی کے لیے میسر رہیں گے انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور ہمیشہ مصدقہ خبریں دینے اور سچائی کا ساتھ دینے کی تلقین کی۔نمایاں کارکردگی کی بنا پر عہدیداران پریس کلب میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔تمام شرکاء کے لیے پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
پریس کلب چوہنگ کی کابینہ مندرجہ ذیل ہے
بانی حاجی محمد طاہر
سرپرست اعلیٰ شیخ وسیم اختر
سرپرست میاں ہمایوں خالد
پیٹرن چوہدری کامران جٹ
سینئر چیئرمین ڈاکٹر عدنان
چیئرمین ظفر اقبال کھوکھر
وائس چیئرمین محمد فیصل الہی
صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری
سینئر نائب صدر چوہدری رحمت علی
نائب صدر سہیل بشیر منج
نائب صدر ملک رضوان اللہ
نائب صدر تنویر احمد سیال
نائب صدر حفیظ اللہ بھٹی
جنرل سیکرٹری مسعود انور بھٹی
فنانس سیکرٹری محمد عمران گل
سیکرٹری نشر واشاعت آصف جٹ
چیف آرگنائزر چوہدری عثمان گل
ممبر راناعمردراز
ممبر سموئیل مسیح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com