پلین کریشں نے کراچی میں بڑی تباہی مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ نے جہاز گرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا حادثے کا شکار طیارہ پی آئی اے کا تھا، ابھی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، جہاز میں عملے کے 9 افراد سوار تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا، پاک فوج اور سندھ رینجرز سول انتظامیہ کو اعانت فراہم کر رہے ہیں۔عینی شاہد کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، رن وے اور آبادی کے درمیان ایک روڈ کا فاصلہ ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com