پاکستان میں کورونا391افراد کی زندگیاں نگل گیا، متاثرہ مریض 17436

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 17436 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 391 افراد چل بسے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ دو ہفتے کے دوران ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 622 مریض سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کی بات کی جائے تو 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 7971 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 82 ہزار 131 کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں مریضوں کی بات کی جائے تو اس وقت مریضوں کی تعداد 17436 تک پہنچ چکی ہے، اس دوران 4315 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 13121 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی بات جائے تو اس وقت سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں پر 6675 مریض ہیں۔دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 6340 ہے، بلوچستان میں 1049، خیبر پختونخوا میں 2627، اسلام آباد میں 343، آزاد کشمیر میں 66اور گلگت بلتستان میں 339مریض ہیں۔
ملک بھر میں جاں بحق افراد کی بات کی جائے تو خیبرپختونخوا میں ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں، جہاں پر 146 فراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 118 افراد خالق حقیقی سے جا ملے، پنجاب میں 106 افراد کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے جانبرنہ ہو سکے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 4، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں تین افراد دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 43، بلوچستان میں 183، گلگت بلتستان 248، اسلام آباد میں 44، خیبر پختونخوا میں 654، پنجاب میں 1921، سندھ میں 1222افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹز کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 26.28 فیصد کیسز لاہور میں ہیں، کراچی میں 1399 فیصد اور پشاور میں 7.27 فیصد مریض ہیں۔
سکیورٹی کی بات کی جائے تو چاروں صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پاک فوج، پولیس اہلکار سمیت دیگر اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے 163 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث 163 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، یو اے ای میں 13 ہزار پاکستانی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں 45 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں سے 16 لاکھ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ریکارڈ کے مطابق 13 ہزارپاکستانی یو اے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ سے 50 ہزار پاکستانی مستقبل قریب میں وطن واپس آ رہے ہیں، یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کو واپس لینے کی کوئی وارننگ نہیں دی۔

سخت لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے: وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے ملک سخت لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، یہ فارمولا امریکا سمیت کئی ملکوں میں ناکام ہوگیا، سندھ حکومت کو بھی احساس ہوا لاک ڈاؤن کوانتہا تک نہیں لے جا سکتے، 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صرف پالیسی گائیڈ لائن دے سکتی ہے۔ڈاکٹر اور طبی عملے کی کورونا سے موت پر فیملی کو 70لاکھ کا پیکج دینگے: اجمل وزیروزیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ طبی عملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، ڈاکٹر اور طبی عملے کی کورونا سے موت پر فیملی کو70لاکھ کا پیکج دیا جائے گا۔جو لاک ڈاؤن کے ایس او پی پر عمل نہیں کرے گا، اس کی دکان کو سیل کردیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
سندھ میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 6اموات،مرنے والوں کی تعداد 118 ہوگئی۔ وزیراعلی سندھ کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں آج مزید 6ہلاکتیں سامنے آئی ہی 45 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 16وینٹی لیٹرز پر ہیں۔۔ آج کورونا کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 6ہزار 675 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن واپس آئے۔ بیرون ملک سے آنے والے190 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3384 ٹیسٹ کییگئے، سندھ میں 5262 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا کے 4044 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔جبکہ مزید73 مریض صحتیاب ہوئے اب تک 1295 مریض ٹھیک ہوچکے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com