زندگی کو انجوائے کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے جینا چاہیئے

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ زندگی محض وقت گزاری کی بجائے انجوائے کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے جینا چاہیئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے زندگی گزارنے کا فلسفہ بتا دیا،ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کوگزارنے کے بجائے بھرپور طریقے سے جینا چاہیئے اور مختلف سرگرمیوں میں وقت گزارتے ہوئے سب سے منفرد نظر آنا چاہئے۔ صباقمر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونیوالے حالات میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہمیں جیتنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر کو اپنی عادت بنا کر ہم اس خوفناک وائرس کو ہرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دوری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com