صدف کنول نے تمام پاکستانی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)ٹاپ پاکستانی ماڈل سوشل میڈیا پر بھی باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
صدف کنول کا شمار پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے جو ہر فیشن ڈیزائنر کی پہلی پسند ہوتی ہیں اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وہ پہلی پاکستانی ماڈل بن چکی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر 10 لاکھ مداح فالو کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ایک سچا پیار ہونا لاکھوں فالوورز سے بہتر ہوتاہے۔
خیال رہے کہ صدف کنول 2014ء سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ بنی ہوئی ہیں جبکہ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com