ملک میں کورونا وباکا پھیلاؤ تیز، ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار مریض

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 33 ہزار 144، سندھ میں 33 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 852، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی۔ سندھ میں 575، پنجاب میں 629، خیبر پختونخوا میں 521، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور اسلام آباد میں 41 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com