پاکستان کی پہچان اورشان آئی ایس آئی

شب و روز وطنِ عزیز کو دشمن کی ہر میلی آنکھ سے محفوظ رکھنے والی
پاکستان کی پہچان اورشان آئی ایس آئی
جن کی ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئے انتھک کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں

مہر اشتیاق احمد
اس تحریر میں آپ کو ISIکے بارے میں ایسے حقائق بتاؤں گا کہ جن کو جان کر آپ اپنی خفیہ ایجنسی ISIاور پاکستانی ہونے پر فخر کریں گے۔ زیر و پر سینٹ خود کشی کے ریٹ کے ساتھ ISIکے ایجنٹ دنیا کے بہترین لوگ ہیں۔ آپM16،موساد،RAW،CIAکوئی بھی ایجنسی اٹھالیں، آپکو اُن میں خود کشی کا رجھان ضرور ملے گا۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ ظلم کرتے ہیں مگر ISIکا ایک بھی ایجنٹ خود کشی جیسی بزدل حرکت نہیں کرتا، کیونکہ یہ لوگ اپنی زندگی کاسودا جنت کے بدلے کر چکے ہوتے ہیں۔ISIکے ایجنٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ ڈبل ایجنٹ نہیں ہوتا۔ وہ صرف اپنی ایجنسی کیلئے کام کرتا ہے اور اپنی ایجنسی کو کبھی دھوکا نہیں دیتے۔ ISIکا ایجنٹ پکڑا نہیں جاتا اور نہ ہی بدل کر دوسر ی ایجنسی کا نہیں ہو جاتا۔ جس طرح کلبھوشن پکڑ ا گیا۔ ریمن ڈیوس پکڑا گیا۔ آج تک ISIکاا یجنٹ الحمد اللہ پکڑا نہیں گیا اور کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پکڑا جائے اور دوسرے ملک کی ایجنسی کیلئے کام کرنا لگ جائے۔ اسکی وجہ یہ ہے آئی ایس آئی پر اللہ تعالیٰ کی خا ص رحمت ہے اور ہمارے ساتھ یہ ضرورہوتا ہے کہ ہم دوسری ایجنسیوں کے لوگوں کو پکڑ لیتے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ کام کرنا لگ جائے یہ الگ بات ہے ISIکے ایجنٹ پر سب سے کم خرچہ آتا ہے۔CIAہو، RAWہو،Mossadہو یا کوئی اور ان پر اتنا خرچہ آتا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ کیونکہ ان کو مرنے کے بعد اُٹھنے کا کوئی یقین نہیں ہے۔ اس لیے یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہی سب کچھ کر لیں۔ یہ سب لوگ اپنے اداروں سے بہت سارے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں اور ہمارے ایجنٹ انتہائی کم پیسوں میں کام کرتے ہیں کیونکہ وہ اسلام کے محافظ ہیں۔ ISIنے پاکستان کی ایٹمی طاقت بنایا۔ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیاں ایلو میناٹی، فری میسن،CIA، را، موساد سمیت ہر کسی نے پاکستان پر پابندیاں لگائیں اورپاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی کہ کسی طرح پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنے لیکن جنرل ضیاء الحق نے دنیا بھر میں اپنے ایجنٹ بھیجے، کہ ہم پر پابندیاں تھیں۔ کوئی ملک ہم کو ایک پُرزہ تک نہیں دیتا تھا۔ کئی لوگ گمنام تاریخوں میں اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔ مگر الحمد اللہ دنیا بھر میں گئے، ایک ایک پُرزہ اکٹھا کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔پوری دنیا حیران تھی کہ پاکستان نے ایسے کیسے کر لیا۔ ISIکا ایجنٹ ہر جگہ موجود ہیں اپنے ملک کے دفاع کیلئے پاکستان کے خلاف جتنا کام ہوتا ہے شائد ہی کسی کیلئے اتنے پلان بنتے ہوں۔ لیکن پھر بھی پو ری دنیا میں ہماری طاقت ہے اور ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے نہ سردی دیکھتے ہیں اور نہ ہی گر می دیکھتے ہیں۔isiدشمن کو زندہ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ انتہائی اہم ترین خوبی ہے۔ جو isiمیں پائی جاتی ہے۔ isiدشمن کو زندہ پکڑلیتے ہیں جب کہ کوئی بھی ایجنسی ایسا کم ہی کرتی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ isiکے ا یجنٹ انکی گینگ میں گھس جاتے ہیں۔ جیسے کلبھوشن کی گینگ میں گھس گئے تھے اور ایسی جگہ پر جان کا خطرہ ہوتا ہے۔ مگر جان کا بدلہ تو انہوں نے جنت کا بدلہ کیا ہوتا ہے۔ CIAاس خوبی کی وجہ سے جیلس ہے۔اگر اس خوبی سے سب سے زیادہ کسی کو تکلیف ہے تو وہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کوہے isiمشن مکمل کر کے آتی ہے۔ کئی ایسی ایجنسیاں ہیں جو ناکام ہو جائیں تو واپس آ جاتی ہیں۔اگر انہوں نے جان کا خطرہ محسوس ہو تو پھر بھی واپس آ جاتی ہیں۔ isiکے ایجنٹ کو اللہ پاک نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہ مشن مکمل کر کے ہی واپس آتے ہیں۔ چاہے انہیں اللہ پاک کی راہ میں قربان ہی کیوں نہ ہونا پڑے۔ isiکسی معصوم کو نقصان نہیں پہنچاتی۔CIA، RAW،موساد، انکا سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ یہ لوگ معصوموں کو مارتے ہیں۔ملکوں میں دھماکے کر واتے ہیں۔ تباہی مچاتے ہیں لیکن ہمارے ہیرو ایسا نہیں کرتے اگر ہمیں اسلام نے منع نہ کیا ہوتا تو یقین کریں۔ جتنی طاقت ہماری ہے تو آج یہ دنیا ہمارے قبضہ میں ہوتی۔لیکن ہم کسی کا نقصان نہیں کرتے۔ جس طرح RAWدھماکے کر وادیتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اسلام منع کرتا ہے۔ ایسا کرنے سے۔

isiبیک وقت دنیا کی 10خفیہ ایجنسیوں سے لڑتی ہے یہ ہے isiکی اصل کوالٹی جسکی وجہ سے ہمیں دنیا کا نمبرون ٹائٹل ملا ہے۔ پاکستان کو توڑنے کیلئے را، موساد، بلیک واٹر، CIA، داعش، تحریک طالبان سمیت دنیا کی کئی ایجنسیاں اور گرو پس ہیں۔ جو ہر وقت پاکستان کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ مگر سب مل کر سب ایک ہو کر ٹریننگ پلان کرنے کے باوجود پاکستان کو تباہ نہیں کر سکے۔ CIAساری دنیا گیا۔مصر برباد، عراق برباد، لیبیا برباد، تیولز،شام کے اند اتنی تباہی ہو گئی کہ کچھ بچا ہی نہیں۔ مگر پاکستان میں 10خفیہ ایجنسیاں مل گئیں پھر بھی پاکستان سلامت ہے۔ اس لیے تو یہ کہتے ہیں کہISIدنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے۔ آپ کو فخرہونا چاہیے کہ آپ کے گمنام ہیرو زدنیا کے بہترین لوگ ہیں۔
کچھ دن پہلے چین، پاکستان، نیپال،افغانستان کے حکام کے درمیان اہم ترین میٹنگ ہوئی چین نے افغانستان کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دی اوراس میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میٹنگ میں بھارت کو شامل نہیں کیا گیا۔ تب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بھارت سے افغانستان کو یہ چینی دعوت برداشت نہیں ہو رہی۔ بھارت RAW، NDSکے ذریعے پاک افغان بارڈر پر حالات خراب کروانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستان فیصلہ کر چکا ہے کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں پر سخت ترین ہاتھ ڈالا جائے گا۔ اس ضمن میں سکیورٹی ادارے خاموشی سے اپنا کام کررہے ہیں۔ ہندو ستان ٹائمز لکھتا ہے کہ پاکستان،چین اورترکی کوساتھ ملا کر کشمیر پر الائنس تشکیل دینا چاہتا ہے۔ یہ الائنس بھارت کو بری طرح گھیر رہا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان سے کچھ دن پہلے بھی بات ہوئی۔ ترک صدر نے کشمیر پر پوری حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت اپنے ظلم و بربریت کے نتائج بہت جلد بھگتے گا۔
isiبیک وقت دنیا کی 10خفیہ ایجنسیوں سے لڑتی ہے یہ ہے isiکی اصل کوالٹی جسکی وجہ سے ہمیں دنیا کا نمبرون ٹائٹل ملا ہے۔ پاکستان کو توڑنے کیلئے را، موساد، بلیک واٹر، CIA، داعش، تحریک طالبان سمیت دنیا کی کئی ایجنسیاں اور گرو پس ہیں۔ جو ہر وقت پاکستان کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ مگر سب مل کر سب ایک ہو کر ٹریننگ پلان کرنے کے باوجود پاکستان کو تباہ نہیں کر سکے۔ CIAساری دنیا گیا۔مصر برباد، عراق برباد، لیبیا برباد، تیولز،شام کے اند اتنی تباہی ہو گئی کہ کچھ بچا ہی نہیں۔ مگر پاکستان میں 10خفیہ ایجنسیاں مل گئیں پھر بھی پاکستان سلامت ہے۔ اس لیے تو یہ کہتے ہیں کہISIدنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے۔ آپ کو فخرہونا چاہیے کہ آپ کے گمنام ہیرو زدنیا کے بہترین لوگ ہیں۔
isiپاکستان کاوہ ادارہ جو نہ صرف دفاع وطن کیلئے اہم ترین خدمات سر انجام دے رہا ہے بلکہ ملک دشمن قوتوں کی حرکات پر گہری نظر رکھ کر انکے پو شیدہ و عیان عزائم خاک میں ملانے کی خاطر دن رات متحرک ہیں۔دنیا بھر میں دھوم مچانے والے اس پاکستانی خفیہ ادارہ جانا اورمانا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہisiکے ناقابلِ فراموش کارنامے پاکستانیوں کے لہو کو گر مائے رکھتے ہیں اور پو ری پاکستانی قوم isiمیں خدمات سر انجام دینے والے بہادر سپوتوں کوسلام پیش کرتی ہے اور انکی سلامتی و کامیابی کیلئے ہر دم دعا گو ہے۔ پاکستان کے اس قابلِ فخر ادارے نے ا پنے آغاز سے ہی جنوبی ایشیاء میں بھارت کی بالا دستی کو ختم کرنے اور پاکستان کے جو ہری ہتھیاروں کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ حضور نبی کریمؐ نے کفار مکہ اور دیگر مخالف عرب قبائل کے مذموم منصوبوں وچالوں سے واقف ہونے کی خاطر بڑے مربوط انٹیلی جنس نظام کی بنیاد رکھی پاکستان نے جدیدعالمی تقاضوں کے عین مطابق انٹیلی جنس مقاصد کے حصول کیلئے 14جولائی 1948ء کو دفاع کے منامن ادارےISIکا قیام عمل میں لایا گیا۔ جو اپنے قیام سے لے کر اب تک متعدد ملکوں میں اپنی قابلیت کالوہا منوا چکاہے اور کسی جنگ کے بغیر اپنے مقاصد کاحصول ممکن بنا رہا ہے۔ پاکستان غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے اہداف کے حصول میں معاون و مدد گا ر ثابت ہو رہا تھا۔ مگر آفرین ہے ISIپر جو پس پردہ رہ کر ان تمام غیر ملکی ایجنسیوں کے مزموم مقاصداور اپنے خلاف استعمال کیے جانے والے اندرونی سیاسی ہتھکنڈوں کو بتدیج ناکام بناتی رہی۔
بظاہر isiکا کوئی ترجمان نہیں ہے۔ مگر ہر پاکستانی اپنے اس اعلیٰ عسکری ادارے کی بے لوث خدمت اور بے دریغ قربانیوں کامعترف ہے اور ہم اسادار ے سے تعلق رکھنے والے اپنے گمنام سپاہیوں کے عظیم کارناموں کو دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہیں بعض اوقات کفن اور تدفین کی سعادت بھی محض پاکستان کے سپاہی ہونے کی وجہ سے نصیب نہیں ہوتی اور نہ ہی انہیں کوئی گارڈ آف آنر ملتا ہے اور نہ ہی کوئی اعزازی میڈل یا ستارہ بلکہ isiکے یہ گمنام سپاہی وطن کی محبت کے جذبے سے سرشار،تاریخ کے تاریک صفحات میں مندمل ہوجاتے ہیں۔ جو اس بات کا غماز ہے کہ isiکسی نامعلوم سیارے کی مخلوق نہیں ہے۔ بلکہ یہ عظیم لوگ ہم میں سے ہی ہے۔ لہذا ہم سب ہی انکے ترجمان ہیں۔ پاک فوج کو تو کبھی جنگ میں حصہ لینے کی نوبت آتی ہے۔ مگر isiہرروز حالت جنگ میں ہوتی ہے۔ یہ isiہی ہے جو جاگتی ہے تو پوری قوم بے فکرہو کر سوتی ہے۔ آج اس ادار ے کی کارکر دگی پر ہر پاکستانی نازکرتا ہے۔ کیونکہ جب تک یہ ادارہ قائم ہے۔ پاکستان دشمن عناصر پر یہ حقیقت آشکار ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی براہ راست کاروائی نہیں کر سکتے۔
پاکستان زندہ آباد
isiزندہ آباد
قائد اعظم ؒپائندہ باد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com