آرمی ایکٹ ترمیمی بل ؛ نواز شریف بھی میدان میں آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے نواز شریف میدان میں آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق : نواز شریف نے بل کی منظوری کے حوالے سے 15 جنوری تک شیڈول دے دیا۔ سابق وزیراعظم نے خواجہ آصف کو پارلیمانی پارٹی میں ان کے خط سے تمام اراکین کو آگاہ کرنے کو بھی کہا ہے۔ معاملے پر مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گا۔ ادھر پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی نے ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے جلد بازی پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا۔ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے شرکت کی۔ لندن میں موجود نون لیگ کی پارٹی قیادت نے پارٹی اراکین کو بل پر حکومت سے تعاون کی ہدایت کی۔ حکومتی وفد بھی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر گیا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com