اداکار نوید رضا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک) اداکار نوید رضا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے اس حوالے سے اپنے ساتھی اداکاروں اور لوگوں کو خبردار بھی کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔نوید رضا نے ہدایتکاروں، پروڈیوسرز اور اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شوٹنگ کیلئے جاتے ہیں تو احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں کیونکہ ہم ایک دوسرے کو کورونا سے بچا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com