ٹام کروز کاخلا میں پہلی بار فلم کی شوٹنگ کرنے کا منصوبہ

لاہور(ویب ڈیسک)ہالی وڈ سٹار ٹام کروز کا نام دنیا کیلئے نیا نہیں، وہ خطرناک سٹنٹس خود کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں، اب وہ ایسا اعزاز حاصل کرنے والے ہیں جو اب تک کسی ہیرونے حاصل نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اس فلم کے ہیرو ہونگے جس کی عکس بندی خلا میں کی جائیگی۔ ٹام کروز اس وقت ایک سپیس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں جس میں ایک فیچر فلم خلا میں بنانے کے امکان پر بات کی جا رہی ہے جسے امریکی خلائی ادارہ ناسا سپانسر کرے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سنجیدہ مذاکرات ہیں اور جلد معاملات فائنل ہو جائیں گے۔ و
اضح رہے ٹام کروز ہالی وڈ ڈائریکٹرز میں اپنے مخصوص سٹائل کے سبب تو خاصے معروف ہیں ہی، اپنے پرستاروں کے دلوں میں پسندیدہ ہیرو کے طور پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com