نیب کا شریف خاندان کے دفاتر چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورونے شریف خاندان کے دفاترپر چھاپہ مارکرلیپ ٹاپس اورکمپیوٹرزسمیت اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے.
نیب کی جانب سے چھاپہ سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں چھاپا مارا، شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لے گئیں۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں 55 کے سے آپریٹ ہوتی تھی، نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ سمیت دیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہے، 55 کے سے متعلقہ ریکارڈ غائب کیا جا چکا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپوں کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا نیب حکام نے ماڈل ٹاون میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر چھاپے مارے، چھاپے دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب مارے گئے، چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com