پاک برٹش آرٹس کے زیر اہتمام ادبی سیمینار اور محفل مشاعرہ

لاہور(پ ر) صغیر ریسرچ سنٹر لاہورمیں پاک برٹش آرٹس کی طرف سے ایک ادبی سیمینار اور شام شاعری انعقاد کیا گیا۔صدارت نامور شاعر سید کرامت بخاری نے کی،ادبی سیمینار میں پروفیسر غلام حسین ساجد، حسین مجروح، اعجاز رضوی اور پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی کے علاوہ افضل پارس، زاہد جرپالوی، نسیم گلفام، علی جوشا، علی صدف نے شرکت کی۔ مقررین نے کرونا کی وجہ سے ادب کے فروغ میں حائل رکاوٹوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر اظہار خیال کیا جبکہ کرامت بخاری نے کہا کہ بیماری چاہے جسمانی ہو یا روحانی اس سے بچاؤ ازحد لازمی ہے۔تقریب کے دوسرے مرحلے،، شام شاعری میں صاحب صدارت اور مہمان شعراء نے کلام سنا کر بے پناہ داد وصول کی۔ اس تقریب میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر دانش عزیز نے انجام دے کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔آخر میں حاضرین نے میزبان ڈاکٹر صغیر احمد صغیر، عرفان صادق، علی صدف اور علی جوشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب فروغ ادب میں معاون ثابت ہوتی ہیں لہٰذا اس سلسلے کو جاری رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com