جنگی جنون میں مبتلا بھارت علاقائی امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان کے دوران کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ بھارت وزیراعظم مودی کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اورپاکستان کے 22کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com