کشمیریوں کے حوالے سے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے رہائشیوں کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق : پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کے پاکستانی ویزا میں تبدیلی کے بارے میں میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو حکومت کی ویزا پالیسی اور پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ معاہدوں کے مطابق ویزا جاری کر رہا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے ویزا درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن تمام کوششیں کررہا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ ویزا کی مکمل دستاویزات اور ضروریات کو پورا کرنے والوں کو جلد ویزا جاری کیا جاتا ہے اس ضمن میں کوئی تاخیر نہیں کی جارہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com