منی بجٹ ؛ مریم اورنگزیب وفاقی حکومت پر برس پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نےمنی بجٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دہشت گردی منظور نہیں، منی بجٹ لانا عمران خان کی نالائقی، تاریخی نااہلی کا ایک اور زندہ ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق :مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت ظلم کی حکومت بن چکی ہے، عوام کبھی منی بجٹ منظور نہیںکرے گی، ایس آر او حکومت ایس آر او سے منی بجٹ منظور کرائے، پارلیمنٹ سے نہیں، عمران خان نے عوام دشمن منی بجٹ لانے کیلئے پھر نیب گردی شروع کر دی ؟۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا ‎کہ چیئر مین نیب نے رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن پر شہباز شریف کو نوٹس بھجوایا، بی آر ٹی کے 125 ارب کے کرپشن کے کھڈے پر کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا، 15 ماہ میں چئیرمین نیب کو صرف شہباز شریف کے عوامی منصوبے ہی نظر آئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں عوامی سہولت کا ہر منصوبہ کھنگالا جا رہا ہے، نیب نوٹس پہ سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنماؤں کا نام لکھا جاتا ہے، بی آر ٹی کیس میں 125 ارب کے کھڈے لیکن کوئی نوٹس نہیں؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com