ثنا اور عمیر جلد شادی کے بندھن میں بندھ کیلئے تیار

لاہور(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹس میں ایک ساتھ دکھائی دئیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔ اب دونوں کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ شادی جلد ہوگی لیکن کب ہو گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتا سکتے تاہم ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com