اداکارہ منشا پاشا کورونا کوشکست دینے کیلئے میدان میں آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ منشا پاشا شاعری سے کورونا شکست دینے کیلئے ایکشن میں آگئی ہیں۔
انہوں نے شاعری کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی تلقین کی ہے۔ منشا پاشا نے اپنے ویڈیو پیغا م میں شاعرانہ اندازمیں کہا کہ ”دشمن جان کو مات کرلیجئے، چار دن احتیاط کر لیجئے، دل ملا لیجئے اجازت ہے، دور مگر اپنے یہ ہاتھ کر لیجئے“۔انہوں نے اللہ کی راہ میں غریبوں کی مدد کرنے کی بھی تلقین کی۔ منشا پاشا نے کہا کہ گھروں میں بیٹھنے کو قید نہ سمجھیں، جان ہے تو جہان ہے، اپنی حفاظت بھی ایک عبادت ہے کیونکہ زندگی ایک انمول تحفہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com