کبڈی ورلڈ کپ ؛ پاکستان کی فتح پر ماہرہ خان بھی خوشی سے نہال

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کے کبڈی کا عالمی چیمپیئن بننے کو امن کا پروانہ قراردے دیا۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹرپر کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے فائنل میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی پرجوش انداز میں کبڈی کی ٹیم اورپاکستان کو مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’بھائی واہ، پاکستان کی ٹیم کو بہت بہت مبارک باد‘۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک اورٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی اس پرلطف جیت کو امن کے نام کردینا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزفائنل جیتنے کے لیے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے خوب زورآزمائی کی تاہم پاکستانی پہلوانوں کا پلہ بھاری رہا اورانہوں نے بھارتی پہلوانوں کو چاروں شانے چت کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com