لاک ڈاؤن ۔ حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی انتظامیہ عوام کی حفاطت کے لئے سرگرم عمل ہے، ذمہ داریاں نبھانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈاکٹرز کو بھی سلام پیش کرتا ہون
کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا اجلاس ہوا، اہم فیصلے کئے گئے، منگل 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر میں نجی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، پر پابندی ہوگی، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی، کریانہ سٹور، میڈیکل سٹور ، ادویات بنانے والی فیکٹریاں کھلی ہوں گی. ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے و ویلفیئر ادارے کھلے رہیں گے.
14 دن کے لئے فوج اور سول ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کے مطابق ادارے کام کریں گے، غریبوں کے لئے کل کی کابینہ میٹنگ مین کچھ فیصلہ کریں گے، یہ کرفیو نہیں بلکہ عوام کی حفاطت کے لئے اقدامات کرین گے، یہ کرفیو والی صورتحال نہیں، تھوڑی سی تبدیلی کی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرفیو لگ گیا اور آپ باہر نہیں نکل سکتے.پنجاب میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی، گھر میں رہنا ہی کرونا سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے، جس چیز کی ضرورت ہو گی ہم مشاورت سے آگے چلیں گے.روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی،ہم روزانہ میٹنگ کرتے رہیں گے اور فیصلہ کرتے ہیں، اگر صورتحال اچھی ہوئی تو ہم پہلے کوئی فیصلہ کر لیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com