لاک ڈواؤن کے 14 دن کیسے گزاری

پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں۔2 دن کا شیڈول بنائیں۔3 کھانا سادہ کھائیں ۔تلی ہوئی مرغن اشیاء کم سے کم استعمال کریں۔سلاد، چنا چاٹ یا پھل ایک وقت استعمال کریں۔4 بچوں کو دو گھنٹے روزانہ سکول کی کتب پڑھائیں اور اسلامی تاریخ و سیرت طیبہ پر گفتگو کریں۔5عموماً بچے موبائل فون اور ٹی وی مصروف رہتے ہیں۔انکی اس عادت کو ختم کرنے کے لیے کمرے یا ٹی وی لاؤنج کی صفائی پر لگائیں۔6 اپنے والدین کو روزانہ صبح شام خصوصی وقت دیجئے۔7 اگر آپ کو کھانا بنانا آتا ہے تو اپنی والدہ زوجہ، یا بہن کو آرام کا۔کہیں اور ایک وقت کا کھانا خود بنائیں۔اگر کھانا بنانا نہیں آتو تو گھر کے کاموں میں اہل خانہ کا ہاتھ بٹھائیں ۔8 روزانہ پندرہ منٹ کی ورزش اپنا اور گھر والوں کا معمول بنائیں ۔9 ہر دوگھنٹے بعد سوشل میڈیا دس منٹ کے لیے استعمال کریں تاکہ آپکو دوست احباب کی خیریت ملتی رہے۔قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھیں یا کوئی بھی کتاب اپنے زوق کے مطابق ضرور پڑھیں۔10 اپنے محلے یا علاقے کے ان گھروں میں ایک وقت کا کھانا پہنچائیں جو سفید پوشی کے بھرم رکھتے ہوئے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔11 ڈیٹول ملا۔پانی، سینیٹائزر، یا صابن اور ماسک کا استعمال اپنی عادت بنا لیں۔12 دوست رشتہ داروں کے ہاں جانے سے گریز کریں۔اور فون پر خیر۔خیریت معلوم کرتے رہیں۔13 اپنے گھر کا ماحول خوشگوار رکھیں اہل۔خانہ پر چلّانے یا ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کریں۔14 کھانسی نزلہ زکام بخار کی صورت میں عام استعمال ہونے والی دوائیں استعمال کریں۔دعا گو راجہ شفقت محمود

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com